پی پی ، پی ٹی آئی قیادت اداروں میں تنازعہ پیدا کررہی ہے،دانیال عزیز

پی پی ، پی ٹی آئی قیادت اداروں میں تنازعہ پیدا کررہی ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اداروں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنما نازیبا زبان کا استعمال اور قومی اداروں کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کا احترام کرنیوالی جماعت اور ہماری قیادت بھی ہمیں اسی کا درس دیتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور یہی وجہ ہے صرف قانون ہی کی بالادستی کیلئے ہماری قیادت نے عدا لتی احکامات کا مانتے ہوئے فوری طور پر وزارت عظمیٰ کی کرسی بھی چھوڑ دی۔ ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے دور رکھنے کی کو ششیں کی گئیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے 2013ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔ قانون کی تعظیم میں عدالتی فیصلے کو قبول کیا جائے گا۔

دانیال عزیز

مزید : پشاورصفحہ آخر