نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک ناقابل تسخیر قوتبن چکی ہے : حاجی زیور دین کاکا

نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک ناقابل تسخیر قوتبن چکی ہے : حاجی زیور دین کاکا

شیرگڑھ (نامہ نگار) پیرسدی کے بزرگ مسلم لیگی رہنماء حاجی زیوردین کاکا نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت بن گیاہے ملک کوپہلا اسلامی ایٹمی ملک بنایا موٹر ویز کا جال بچھاکر مواصلات میں انقلاب برپاکرکے وقت کا ضیاع بچایا بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا تعلیم کو عام کرکے قابل طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے وہ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ہے اس کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنادئیے جائیں گے سینٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اکثریتی جماعت بن گئی مگر ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کو چیرمین شپ سے محروم کردیاگیاایم پی اے جمشید خان مہمندنے پی کے 27میں سوئی گیس کی لائن بچھاکر گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا بجلی اور دیگر خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیااس موقع پر پیرسدی کے جنرل سیکرٹری ملک اشفاق خان، ممتاز سماجی شخصیت محمد نواز اور دولت خان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا صفایا ہوگا اور مرکز اور چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت بنے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی اے جمشید خان مہمندحلقے کے مسائل سے با خبر ہے حلقے کے گھر گھر کو گیس پہنچاناان کے شہید بھائی ایم پی اے عمران خان مہمندکا مشن تھا جس پر تیزی سے کام جاری ہے جو پورا کرکے دم لیں گے عوام آئندہ الیکشن میں مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنادے اور اپنافیصلہ ان امیدواروں کے حق میں دیں جو عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں تبدیلی کے دعویداروں کا دور عوام نے دیکھ لیا جو صرف نعروں کی حد تک تھا جبکہ مسلم لیگ عملی کام پر یقین رکھتا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...