مہمند ایجنسی ،طالب علم نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

مہمند ایجنسی ،طالب علم نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، 9 سالہ طالب علم علی حیدر نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ وچہ جورہ کے شیر ولی نامی شخص کے 9 سالہ بچے نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔متوفی الخیر پبلک ہائی سکول میاں منڈی میں زیر تعلیم تھے اور اپنے سکول کے قابل طلباء میں شمار کیے جاتے تھے۔ بچے کی اچانک موت پر اُن کے گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے کے لوگوں نے اُن کی موت پرآفسوس کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...