فاٹا اور ملک میں معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل میں کوئی کمی نہیں : مولانا عطا ء الرحمان

فاٹا اور ملک میں معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل میں کوئی کمی نہیں : مولانا عطا ء ...

شیرگڑھ (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سینئر نائب امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہاہے کہ امریکہ بار بار الزام لگارہاہے کہ ہم نے حکومت اور فوج کو دہشت گردی کے خلاف جو امداد دیاتھا وہ اس مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا گیالہٰذا فوج اور حکومت کو چاہئے کہ امریکہ کے امداد پر انحصار نہ کرکے ملکی وسائل کو بروئے کار لاکر اپنی فنڈز سے کام چلائیں فاٹا اور ملک میں معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل کی کمی نہیں حالانکہ ملک کو جس دہشت گردی کا سامنا ہے اس میں ہمارے 70ہزار سے زائد مسلمان بھائی شہید ہوچکے ہیں جس میں سیکیورٹی اور عوام شامل ہیں اتنی قربانیوں کے باوجود امریکہ کے الزامات ختم نہیں ہوتے ہمیں امریکہ کے صف سے نکلنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں سابق ایم این اے اور جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم سے ایک ملاقات میں کئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی ،حافظ محمد سعید، حاجی عید گل مینگل،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین اور جے ٹی آئی کے ڈپٹی کنوینر حافظ فرمان علی شامل تھے انہوں نے کہاکہ ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے اور امریکہ پر انحصار کم کرنا چاہئے اسی طرح ہمارا ملک مضبوط ہوجائے گا اللہ کے فضل سے پاکستان اب اسلام کا قلعہ اور ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے کوئی مائی کا لال اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اس کے خلاف باربار سازشیں ہورہی ہیں یہود وہنود اور بیرونی دنیا پاکستان کو پنپنے دیکھنا نہیں چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر وقت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں زرداری عمران گٹھ جوڑ کی منطق کو ہم نہیں سمجھ سکے کل تک ایک دوسرے کو چور کہنے والے آخر کیسے ایک ہوگئے انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ تمام سیاسی قوتیں یکجاہوکر ملک کی سلامتی کا دفاع کریں اگر ایسانہ ہوا تو تیسری قوت کو اس سے فائدہ ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...