دینی مدارس کیخلاف نہیں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کررہی ہیں ،کرنل شہزاد امیر

دینی مدارس کیخلاف نہیں ملک وقوم کی بے لوث خدمت کررہی ہیں ،کرنل شہزاد امیر

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) میدان گرینڈ امن جرگہ نے امن وامان کے قیام میں پاک فوج سے ہر قسم تعاون کرنے اور اجنبی ومشکوک لوگوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے کا اعلان کیا اس سلسلے میں پاک فوج میدان بٹالین میں پاک فوج اورمیدان گرینڈامن جرگہ کا مشترکہ جرگہ منعقدا جسمیں کمانڈنٹ دیرٹاسک فورس کرنل شہزاد امیرلیفٹیننٹ عمر راشدچوہدری ڈی پی اودیر لوئر نوشیر خان اعلیٰ فوجی و آفسران بلدیاتی نمائندوں علماء کرام اور علاقے کے مشران کثیر تعدادمیں شرکت کی جرگہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے میدان گرینڈامن جرگہ اراکین نے میدان سے دہشت گردوں کا خاتمہ اور مثالی امن قائم کرنے پر پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج سے ہرقسم تعاون اور مشکوک افراد کے موجودگی کے بارے میں فوری طور پر فورسز کو اطلاع دینے کا عزم کیا جرگہ کے شرکا ء نے پاک فوج کے حکام علاقے کے عوام کے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس کا پاک فوج نے نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر کمانڈنٹ دیرٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہم سب کی فوج ہیں اور ہم سب ایک ہیں دیرلوئر میں عوام کی بھرپور تعاون سے سیکورٹی فورسز نے مثالی امن قائم کیا ہے فوج دینی مدارس کیخلاف نہیں ہے اور مدارس اچھی طریقے سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہیں اوربچوں کو بہت اچھے تعلیمات دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ فوج نے تعلیمی اداروں بہتری کیلئے بھی کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں عوام کی سہولت کیلئے مزید ٹریفک لائنز بنائے ہیں جسکی وجہ سے عوام کے مسائل مشکلات ختم ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی چیک پوسٹیں عوام کی تحفظ کیلئے قائم کی گئی ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات دینے کیلئے دیہاتی اور شہریوں علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگارہے ہیں جس سے مریضوں کو بھرپور فائدہ ہورہاہیں انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو قومی جزبے کے ساتھ منائیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...