ملک کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے الیکشن وقت پر ہونے چاہےئے

ملک کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے الیکشن وقت پر ہونے چاہےئے

مردان(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہاہے کہ ملک کے استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے الیکشن وقت پر ہونے چاہےئے۔سیاسی قوتوں کے اختلافات سے تیسری قوت کو موقع مل سکتا ہے۔ایم ایم اے کی بحالی سے فحاشی اور غریانی پھیلانے والوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔وہ گڑیالہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔دیگر مقررین میں سابق ایم پی اے مولانا تاج الامین جبل،مولانا محمد علی شاہ،مولانا محمد عاقل انصاری،مولانا قیصر الدین ،قاری نیاز علی، شریف خان اور حافظ زاہد شامل تھے جبکہ اس موقع پر لائق زمان خان اورفریدودیدن خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کاا علان کیا۔ مولانا گل نصیب خان نے کہاکہ قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر ہی ہم ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔باہر ملکی دباؤ سے نکل کر ہی ہم وطن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کپتان کی پانچ سالہ دورحکومت میں صوبے کو قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ہسپتالوں کو پرائیوٹ کر کے غریب عوام کو علاج معالجے سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گرین پشاور کے نام پر اربوں روپے لوٹے گئے اور اب بس رپیڈ ٹرانزٹ کے نام پر جنگلہ بس سروس شروع کررہے ہیں۔آئندہ انتخابا ت میں ووٹ کی طاقت سے عوام تبدیلی کے دعویداروں سے اپنا حق چھین کر رہیں گے۔اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے اور اس اتحاد سے مخالفین کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...