اداروں سے کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کیا ،محمد عامر

اداروں سے کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کیا ،محمد عامر

صوابی ( بیورورپورٹ )تحریک انصاف کے رہنما اور پی کے 43 کے خواہشمند امیدوار محمد عامر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی حکومت اداروں سے کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ کی بالادستی قائم کی ،خاندانی سیاست کا خاتمہ عمران خان اور تحریک انصاف کا وژن ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن حلقہ پی کے 43 سے لڑوں گا اور حلقے کے عوام کی حقوق کیلئے مرتے دم تک لڑوں گا ،انہوں نے کہا کہ پختونوں کے دعویداروں نے صوبے کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا تھا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں امن قائم کرکے عوامی کو بنیادی سہولیات فراہم کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...