صاف پانی کیلئے حکومت پالیسی تشکیل دے،میاں محمودالرشید

صاف پانی کیلئے حکومت پالیسی تشکیل دے،میاں محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف نے حکومت کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے اپنی تجاویز دیدیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ صاف پانی کیلئے حکومت پانی پر پالیسی تشکیل دے،اربن اور رورل بنیادوں پر واٹر پالیسی لائی جائے،یونین کونسلزکی سطح پر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں،نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں اور انکی باقاعدگی سے کلورنیشن کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے طویل دور اقتدار میں عوام کو صاف پانی نہ فراہم کر سکی، پنجاب سمیت ملک بھر کے پانی میں نا صرف آرسینک بلکہ انسانی فضلہ بھی شامل ہے، خادم اعلیٰ صاحب آپ نے کیا کیا،اس قوم کے ساتھ؟ عوام کوصاف پانی تو نہ دے سکے الٹا صاف پانی منصوبے کے10ارب روپے سڑکوں اور پلوں پر خرچ کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی جو ہم پیتے ہیں، اس میں آلودگی،آرسینک (زہر) اور کیمیکلز کی مقدار اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب وہ کسی بھی لحاظ سے پینے کے قابل نہیں اور حکومت صاف پانی کیلئے مختص بجٹ بھی دیگر اللے تللوں پر خرچ کر رہی ہے، سرکاری رپورٹ کہتی ہے کہ لاہور، اسلام آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور، گجرات، ملتان، لیہ، سرگودہا، سیالکوٹ سمیت بیشتر شہروں کے پانی میں آرسینک اور انسانی فضلہ شامل ہے لیکن حکومت نے اس پر کبھی توجہ دی اور نہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں رکھا۔ لاہور جیسے ترقی یافتہ شہرکے پینے کے پانی میں انسانی فضلے کی کی مقدار100ملی لیٹر میں 38جبکہ گجومتہ میں15پوائنٹ ہے جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پانی میں انسانی فضلے کی مقدار صفر ہونی چاہئے۔
محمودالرشید

Bac