ڈاکٹر فخر حیات کا سینئر رجسٹرار نیوروسرجری کے عہدے پر تقرری

ڈاکٹر فخر حیات کا سینئر رجسٹرار نیوروسرجری کے عہدے پر تقرری

پشاور( سٹاف رپورٹر)پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پرمجاز اتھارٹی( وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا) نے ڈاکٹر فخر حیات ولد اصغر حیات ساکن ضلع بنوں کی تقرری بحیثیت سینئر رجسٹرار نیوروسرجری(BS-18 ) ڈی ایچ کیو ٹی ایچ ،ایم ٹی آئی،ڈی آئی خان کے لئے فوری اورباقاعدہ طورپر کردی ہے ۔وہ ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے جبکہ مذکورہ بالا حکمنامے کے نتیجے میں ڈاکٹر فخرحیات ولد اصغر حیات کی خدمات بحیثیت سینئر رجسٹرار نیوروسرجری (BS-18 ) مزید تعیناتی کے لئے ہسپتال ڈائریکٹر ایم ٹی آئی ،ڈی آئی خان کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انہیں اپنی تقرری کے اعلامیے کے اجراء کے 30 ۔دنوں کے اندر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاکید کی گئی ہے ۔اس امر کااعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر