ڈاکٹر احسان اللہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی

ڈاکٹر احسان اللہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر احسان اللہ ولد راضی مند میاں (جواس وقت سید ومیڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی خدمات سرانجام دے رہے ہیں) کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر سیدومیڈیکل کالج سوات میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر ای این ٹی ((بی ایس۔19 ) تعینات کردیاہے۔ وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے اور ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت ہونگے جبکہ ان کو اپنی تقرری کے اعلامیے کے اجراء کے ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیایگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...