یونین کونسل کٹہ خٹ میں ڈپٹی کمشنر مردان کی کھلی کچہری

یونین کونسل کٹہ خٹ میں ڈپٹی کمشنر مردان کی کھلی کچہری

بخشالی(نمائندہ پاکستان) یونین کونسل کٹہ خٹ میں ڈپٹی کمشنر مردان کی کھلی کچہری علاقہ کے عوام نے مختلف مسائل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئے کھلی کچہری میں منتخب بلدیاتی نمائندوں ، مقامی سیاسی رہنماؤں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے یونین کونسل کٹہ خٹ میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کھلی کچہری لگا دی جو چیف سیکرٹری خیبر پختو نخواہ کے (ڈپٹی کمشنر حاضر ہے) مہم کی ایک کڑی تھی۔ اس موقع پر اے سی رستم نجیب اللہ، ظاہر الدین بابر ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس، حضرت حسین اے ڈی مائننگ ، ایکسین سی این ڈبلیوعمران حسین ،مومن خان نائب تحصیل دار کے ساتھ ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندوں ، مقامی سیاسی قیادت اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران علاقہ کے عوام نے درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئے ۔ جنکی حل کے لئے موقع پر موجود مختلف اداروں کے سرکاری افسران نے حل کرنے کے حکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کرنے کے سلسلے میں تیز تر محکمانہ کاروائی اور ان پر غور و حوض کرنے کا وعدہ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے تقریب کے شرکاء سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار عوام کے خادم ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت اور ان کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ذمہ واری ہے۔ جس کی واضح ثبوت (ڈپٹی کمشنر حاضر ہے) کے تحت آج کی یہ کھلی کچہری کا انعقاد ہے۔ عوام نے زمینے تنازعات ، انتقالات ، صحت کے حوالے سے مسائل، تعلیم کے مسائل، مائننگ کے حوالے سے مسائل، زرعی مسائل، اور روزمرہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگر مختلف مسائل پیش کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر