کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ کے میڑک امتحانات کے ناقص انتظامات

کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ کے میڑک امتحانات کے ناقص انتظامات

ہنگو(بیورورپورٹ) کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ کے میڑک امتحانات کے ناقص انتظامات۔ضلع ہنگو،اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے درجنوں امتحانی ہالوں کو بروقت عملہ فراہم نا ہوسکا۔ امتحانی عملے کی بروقت عدم دستیابی کی وجہ سے طلباء گومگو کے شکار۔ کوہاٹ بورڈ کے نئے امتحانی تجربہ مکمل طور پر ناکام،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میڑک لے سالانہ امتحان کے لئے نئے تجربے کی بنیاد پر ضلع ہنگو ،اور کزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کے درجنوں امتحانی مراکز جس میں ہائی سکول پیواڑ ، ہائی سکول صدہ، پیر قیوم کلایہ،کریز، نریاب، طوراوڑی نریاب، سروزئی،دوآبہ پبلک، اقراء پبلک، مشتی بازار،دوآبہ،درسمند،بگن،پارہ چنار،کاہی وغیرہ کو امتحانی عملہ بروقت دستیاب نا ہوسکا۔جس کی وجہ سے درجنوں امتحانی ہال بغیر عملے کے جاری رہے،بورڈ انتظامیہ نے امتحانی مہتم کو فوری طور پر اپنے پسند کے اساتذہ کو طلب کرانے کا اختیار دے دیا، کوہاٹ بورڈ کے امسال میڑک کے ناقص انتظامات کی وجہ سے طلباء سخت مشکلات اور گو مگو کے شکار رہے، عوامی حلقوں اور اساتذہ کے تنظیموں نے کوہاٹ ایجوکیشن کی نت نئے تجربے کی وجہ سے میڑک امتحان بری طرح ناکام ہونے پر سخت تنقید کی ہے،بورڈ انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر بورڈ انتظامیہ کے تمام نمبر بند رہے۔عوامی حلقوں نے بورڈ چیئرمین،سیکرسی آفسر،اور کنڑولر امتحان کو فوری طورپر برطرف کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر