جماعت اسلامی کی جانب سے لوئر دیر کی نبی حلقہ بندیاں مسترد
تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) جماعت اسلامی لویر دیر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ لویر دیر کے نئے حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا نئے حلقہ بندیوں میں جغرافیائی حدود اور برادری کا کوئی خیا ل نہیں رکھا گیا ہے ضلع کونسل لویر دیر میں تمام سیا سی جما عتوں کا نئے حلقہ بندیوں کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کرانے پر جماعت اسلامی تمام سیا سی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہارجماعت اسلامی لویر دیر کے رہنما وں مولانا عمران جندولی، فضل حیات،اورحاجی محمد طاہرنے ایک اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے لوئیر دیر میں نئے تشکیل کردہ حلقوں کو یکسر مستر د کرتے ہوئے کہا کہ نئے حلقہ بندیوں کی تشکیل میں عوام اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے جس پر لویر دیر کے تمام سیا سی جماعتیں سراپا احتجاج اور نئے حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں جماعت اسلامی کے رہنماو ممبر ضلع کونسل مولانا عمران نے ان کی طرف سے ضلع کونسل لویر دیر میں نئے حلقہ بندیوں کے خلاف پیش کردہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرانے پرتمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ لویر دیر کے تمام سیاسی جما عتیں نئے حلقہ بندیوں کے خلاف ہیں انھوں نے تجویز پیش کی اگرحلقہ پی کے 13کو تحصیل ٰخال، یوسی کو ٹو، رباط،یوسی خزانہ ، pk 14کوٹی گرام کے بغیرتمام تحصیل ادینزئی، حلقہ pk 15کوتحصیل تیمرگرہ اور کو ٹی گرام، پی کے 16 لویر دیر کو مسکینی ، درنگال ، کامبٹ ،تحصیل ثمر باغ۔ تحصیل منڈا، گوسم اور خزانہ کے بغیراور pk 17 دیر 5کو تحصیل لعل قلعہ ، حیاسیری ، لاجبوک اور منجائی یونین کونسلوں پر مشتمل حلقہ جات تشکیل دی جائے تو اس پر تمام سیا سی جماعتوں کا اتفاق ہوسکتاہے انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ نئے حلقہ بندیوں کی تشکیل کا فیصلہ واپس لیکر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نئی حلقہ بندیاں کی جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتیں عدالت سے رجوع کرنے سمیت راست اقدام پر مجبور ہونگے ۔