شیر گڑھ ،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 کے طلباء میں مفت یونیفارم اور سٹیشنری تقسیم

شیر گڑھ ،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 کے طلباء میں مفت یونیفارم اور سٹیشنری ...

شیرگڑھ (نامہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 شیرگڑھ میں 160سے زائد غریب اور یتیم طلباء وطالبات میں یونیفارم اور مفت سٹیشنری تقسیم کی گئی یونیفارم اورسٹیشنری سکول سٹاف نے اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھے کیاتھا تقریب میں ایس ڈی ای او تخت بھائی ارشد حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ ممتاز عالم دین اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی ایس ڈی ای او ارشد حسین ،مولانا محمد قاسم،گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2کے ہیڈ ماسٹر اختر حسین اور سکول ہذٰا کے ہیڈ ماسٹر سکندر خان نے خطاب کیا جبکہ سکول کے طلباء وطالبات نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے تقریب کے آخر میں 160سے زائد غریب نادار اور یتیم بچے اور بچیوں نے مہمان خصوصی مولانا محمد قاسم،وی سی 3کے ناظم خالد شاہ ، اختر حسین اور سکول ہذٰا کے پی ٹی سی چیرمین بخت اللہ جان اور دیگر کے ہاتھوں مفت یونیفارم اور سکول سٹیشنری تقسیم کی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر