ڈاؤن سینڈ روم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

ڈاؤن سینڈ روم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈاؤن سینڈروم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ڈاؤن سینڈروم ڈے منانے کا مقصد مرض سے بچاؤ اور علاج معالجے کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔خصوصی بچے اہلیت اورقابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہوناانتہائی ضروری ہے ۔بچوں کی نگہداشت ، بحالی اور تعلیم و تربیت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی نگہداشت ،بحالی اور تعلیم و تربیت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی بحالی اورنگہداشت کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی اورنگہداشت کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ بچوں کی بحالی کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم بچوں کومناسب توجہ دے کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔آج کے دن ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کرنا ہے۔

ڈاؤن سینڈ روم

مزید : پشاورصفحہ آخر