پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب آج باچا خان مرکز میں ہوگی
پشاور ( پ ر )پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے ایک تقریب آج بروز بدھ بوقت دو بجے باچا خان مرکز میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت تنظیم کے سابق عہدیدار بھی شرکت کریں گے ، تقریب میں پختون ایس ایف کی خدمات ،تاریخ اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔