شہید پولیس آفیسر عباس علی سپرد خاک

شہید پولیس آفیسر عباس علی سپرد خاک

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کوہاٹ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس افیسر عباس علی کو ہزاروں اشکبار انکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیاکوہاٹ میں اغواکاروں کے ساتھ پولیس مقابلے کے دوران شھید ہونے والے ایس ایچ او عباس علی شھید کی جسد خاکی کرم ایجنسی لایا گیاجہاں پر شہید کی نماز جنازہ خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ فدا حسین مظاہری نے پڑھایا نماز جنازہ کی ادایگی کے بعدشہید کو ان کے آبائی گاوں ٹوپکی میں سپردخاک کیا گیاجنازے میں کرم ایجنسی اور کوہاٹ سے آئے ہوئے عمائدین اور افسران نے شرکت کی شھید عباس علی نے اہلیہ اور ایک تین سالہ بیٹا غازی عباس کو سوگوار چھوڑ دیا پولیس ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرکوہاٹ صنوبر خان کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس ایک بہادر آفیسر سے محروم ہوگیا ہے اور یہ خلا کبھی بھی پر نہ ہوگا انہوں نے کہا کہ عباس علی شھید ایک ایماندار پولیس افسر تھا اور انکے خدمات قابل ستائش ہیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہید عباس علی کے چچا زاد بھائی امجد علی نے بتایا کہ ان کے خاندان کی یہ آخری قربانی نہیں انشاء اللہ وطن عزیز کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد نے حکومت سے شھید افیسر کے غمزدہ خاندان کیلئے خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر