رستم ،چوری کرنیوالا گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

رستم ،چوری کرنیوالا گرفتار ،مسروقہ مال برآمد

رستم(نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ رستم نے چوری کے ملزم کو مال مسروکہ سمیت گرفتار کر دیا ، ملز م کے قبضہ سے پانچ تولے سونا اور تین ہزار روپے نقد برآمد ۔ ایس ایچ او تھانہ رستم نور محمد خان نے میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ظاہر ولد ادریس سکنہ چارگلی پر ایف آئی آر نمبر 280کے تخت جرم 457/380درج ہوا تھا جس کو پولیس تھانہ رستم نے گرفتار کر کے دوران تفتیش ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ پانچ تولے سونے کے زیورات اور تین ہزار روپے نقد برآمد کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر