محکمہ تعلیم نوشہرہ میں ایس ایس ٹی کی پوسٹ پر بھرتیاں بارے جواب طلب

محکمہ تعلیم نوشہرہ میں ایس ایس ٹی کی پوسٹ پر بھرتیاں بارے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ تعلیم نوشہرہ میں ایس ایس ٹی کی پوسٹ پربھرتیاں روکتے ہوئے سیکرٹری اورڈائریکٹرایجوکیشن کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز خالد رحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر سعدیہ فرینسزکی رٹ پرجاری کئے اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارہ مردان کی رہائشی ہے جس نے ایس ایس ٹی کی پوسٹ کے لئے اقلیتی کوٹے کے تحت درخواست دی تھی اوراین ٹی ایس میں73نمبربھی حاصل کئے تاہم دیگرامیدواروں کی بھرتی تو کردی گئی لیکن درخواست گذارہ کومیرٹ اورکوٹہ پرعلیحدہ علیحدہ پورا اترنے کے باوجود بھرتی نہیں کیاجارہا ہے جبکہ اس دوران تین مرتبہ یقین دہانی بھی کرائی گئی لیکن انتظار کرانے کے بعد نئی تقرریاں مشتہرکردی گئی ہیں لہذانئی بھرتیاں کالعدم قرار دے کردرخواست گذارہ کو بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے ایس ایس ٹی کی بھرتیاں روکتے ہوئے سیکرٹری تعلیم اورای ڈی او ایجوکیشن مردان سے جواب مانگ لیا۔

B

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...