چارسدہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں : نیشنل یوتھ

چارسدہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں : نیشنل یوتھ

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ ہسپتال کو فوری طور پر اپ گریڈ اور تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔ دیگر اضلاع کی طرح ماڈل سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ قومی احتساب بیور فوری طور پر تمام سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب کرے۔فاٹاکو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ۔ نگران حکومت میں میرٹ کی بنیاد پر قابل اور محنتی وزراء کو شامل کیا جائے۔ف جسٹس کی قیادت میں متحرک عدلیہ قومی مجرمان کا فوری اور بے رحمانہ احتساب کو یقینی بناکر کرپٹ حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یوتھ اسمبلی کا اجلاس ضلع کونسل ہال چارسدہ میں زیر صدارت یوتھ اسمبلی کے سپیکر اسماعیل خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، ایم پی اے فضل شکور خان ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ، ضلع ناظم فہد ریاض ، نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ ، صوبائی گورنر یوتھ اسمبلی ، ضلعی قائد نوید احمد کے علاوہ یوتھ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، چارسدہ کو ماڈل سٹی بنانا اور کرپشن کے حوالے سے مختلف قرار دادیں پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ چارسدہ ہسپتال کو فوری طور پر اپ گریڈ اور تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔ مقررین نے کہا کہ چارسدہ کو دیگر اضلاع کی طرح ماڈل سٹی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ضلع میں پارکس کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر ضروریات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ مقررین نے کہاکہ قومی احتساب بیور فوری طور پر تمام سیاستدانوں کا بلا امتیاز احتساب کریں۔ فاٹاکو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ۔ نگران حکومت میں میرٹ کی بنیاد پر قابل اور محنتی وزراء کو شامل کیا جائے ۔ مقررین نے کہا کہ چیف جسٹس کی قیادت میں متحرک عدلیہ قومی مجرمان کا فوری اور بے رحمانہ احتساب کو یقینی بناکر کرپٹ حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ اجلاس سے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، ایم پی اے فضل شکور خان ، ضلعی ناظم فہد ریاض ، نائب ناظم حاجی مصور شاہ ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے بھی خطاب کیا ۔ اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یوتھ اسمبلی کے ممبران کے ساتھ مسائل کے حل میں بھر پور کر دار ادا کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...