مردان ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کٹہ خٹ میں کھلی کچہری

مردان ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کٹہ خٹ میں کھلی کچہری

ْمردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کٹہ خٹ تحصیل رستم میں کھلی کچہری کا انعقا د ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نجیب اللہ ، منیجر ایس ڈی سی شفیق خان، ایکسین ہائی ویز عمران خان، تحصیلدار مردان عدنان ، ناظم و نائب ناظم یونین کونسل کٹہ خٹ و گجرات ، ضلع مردان کے تمام محکموں کے سربراہان، لوکل پولیس ، منتخب نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے عوام کے مسائل سنے اور عوام کی طرف سے کافی مسائل پیش کئے گئے۔ جسمیں علاقہ کی صفائی ستھرائی، تحصیل رستم میں انتقالات کے مسائل، گورنمنٹ سکولوں ا ور بی ایچ یو ز، ہسپتالوں سے متعلق مسائل، سڑکوں کی تعمیر وغیرہ، غیر قانونی سٹون کرشنگ و بلاسٹنگ جیسے مسائل سامنے آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے غور سے مسائل سنے، بعض کو موقع پر بعض کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئے اور مسائل حل کرنے کی پراگریس رپورٹ متعلقہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم سے طلب کرلی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہروقت عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان اپنی ٹیم کے ساتھ ہر وقت عوام کیلئے حاضر ہیں اور عوام بلاججھک 24گھنٹے کسی بھی شکایات کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں ۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر مردان کا تحصیل رستم میں کھلی کچہری کے انعقاد پر انکا شکریہ اداکیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر