ڈیرہ ،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،1 گرفتار ،رقم برآمد

ڈیرہ ،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ،1 گرفتار ،رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے گاؤں عمرے والی میں قمار بازی کی محفل الٹ کر ہزاروں روپے برآمد کرکے چھ میں سے ایک جواری گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے گاؤں عمرے والی میں چھاپہ مار کر قمار بازی کی محفل کو الٹ دیا ‘ پولیس نے مطیع اللہ ‘ رضا اللہ ‘ نعمت اللہ ‘ اصغر ‘ سجاول اور کفایت اللہ سکنائے عمرے والی کو گرفتارکرکے ان سے ایک لڈو ‘ چھکا اور 1900روپے برآمدکرکے چھ میں سے ایک ملزم مطیع اللہ کو گرفتارکرکے ملزمان کیخلاف 5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔