کوہاٹ ،طالبعلم پر تشدد کرنیوالا استاد گرفتار

کوہاٹ ،طالبعلم پر تشدد کرنیوالا استاد گرفتار

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پولیس نے جماعت اول کے طالبعلم پر تشدد کرنیوالے سکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پراچہ ٹاؤن کے رہائشی محمد عرفان نے تھانہ محمدریاض شہید میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقامی سرکاری پرائمری سکول کے ٹیچر صفی اللہ ولد زرولی خان سکنہ شیخان نے جماعت اول میں پڑھنے والے انکے چھ سالہ بیٹے فرقان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انکا پاؤں توڑدیا ہے جبکہ انہیں بدن کے دیگر حصوں پر بھی زخم آئے ہیں۔پولیس نے طبی معائنہ میں تصدیق کے بعدمدعی کی رپورٹ پر نامزد سکول ٹیچر صفی اللہ کے خلاف ضرر اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے اور مزید قانونی کاروائی شروع کرتے ہوئے زیر حراست ملزم سکول ٹیچر کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...