چارسدہ ،عمرزئی بازار میں تجاوزات اے سی کا پولیس کے ہمراہ دورہ

چارسدہ ،عمرزئی بازار میں تجاوزات اے سی کا پولیس کے ہمراہ دورہ

چارسدہ (بیورورپورٹ)عمرزئی بازار میں ناجائز تجاوزات کے حوالے سے عوامی شکایات پرڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کمپلنٹ سیل عنایت اللہ خان نے پولیس کے ہمراہ عمرزئی بازار کا دورہ کیا اور بازار میں فٹ پاتھوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ۔اس دوران مختلف مقامات پر ناجائز تجاوزات ہٹائی گئیں ۔اُنہوں نے مقامی دوکانداروں کو تنبیہ کی کہ بازاروں میں ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے سرکاری زمین اور فٹ پاتھوں پر ہر قسم کے تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر