ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی

ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ، ریسکیو1122ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم روڈ پر گڑیالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل جس پر دوست محمد اور ثانی گل ساکنان بونیر سوار تھیں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری گھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر