ڈیرہ ،اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

ڈیرہ ،اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ میں چھاپے کے دوران چرس اور اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ میں اختر زمان ولد نعمت اللہ کے مکان پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس نے ایک ریپیٹر ‘چھ کارتوس اور 220گرام چرس برآمد کرلی ‘ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔