سکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے پر برطانیہ بھر میں خواف و ہراس

سکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے پر برطانیہ بھر میں خواف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)انگلینڈ کے ایک سکول کو نامعلوم شخص کی طرف سے دھمکی آمیز ای میل موصل ہونے کے واقعے نے پورے ملک میں خو ف ہراس پھیلا دیا ،جس کے نتیجے میں سکولوں میں چھٹی کرادی گئی ۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سکول کو ای میل کے ذریعے یہ پیغام ملا کہ سکول کوکسی بھی وقت دھماکے سے تباہ کیا جاسکتا ہے، اس ای میل کے بعد نہ صرف متعلقہ سکول بلکہ کئی دوسرے علاقوں کے سکولوں کی عمارتیں بھی خالی کرالی گئیں اور بچوں کو چھٹی دیدی گئی۔اگرچہ یہ دھمکی آمیز ای میل صرف ایک سکول کو ملی تھی مگر لوگوں میں یہ افواہ پھیلی کہ برطانیہ کے سیکڑوں سکولوں کو بم دھماکے سے اڑانے کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جس کے بعد سکولوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ اس افواء کے بعد دارالحکومت لندن کے سیکڑوں سکول بھی بند سکیورٹی سخت کردی گئی۔سکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین کو بھی تسلی دی گئی کہ ان کے بچے محفوظ ہیں اور ان کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔بعدازاں بتایاگیا ملک کے سیکڑوں سکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے سکولوں کو بم دھماکوں سے تباہ کیا جائے گا،پولیس کا کہنا تھا کئی سکولوں کو دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں جن میں ان سے بھتہ ادا کرنے کہا گیا ہے اور نہ کرنے پر سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
برطانیہ دھمکیاں