آزادکشمیر میں ن لیگ نے میرٹ کے نظام کو فعال کیا،میراکبرخان

آزادکشمیر میں ن لیگ نے میرٹ کے نظام کو فعال کیا،میراکبرخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآبا د (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میرٹ گڈگورننس اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے رہی ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت تمام اداروں میں میرٹ کے نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ‘حکومت کشمیر کو سرسبز شاداب بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے آزادکشمیر کے جنگلو ں میں نایاب نسل کے جنگلی جانور ،پرندے اور درخت و جڑی بوٹیاں موجو د ہیں ان کی بقاء کے لئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھاے جا ر ہے ہیں آزادکشمیر کا خطہ وہ واحد خطہ جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے آزادخطہ کے اندر نایا ب قسم کے جنگلی جانور پرندے اور نایا ب نسل کی مچھلیاں پائی جاتی ہیںیہی جنگلی حیات دوردراز سے آئے ہوئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ہرسال لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان قدرتی وسائل کو دیکھنے کے لیے آزاد خطے کی حسین وادیوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیاحت کے شعبہ میں کافی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ان کی نشو ونما کو بہتر بنانے کے لیے محلہ ،سکول اور نچلی سطح پر نوجوان نسل کو شامل کرتے ہوئے مربوط حکمت عملی بنائیں گے محکمہ جنگلات کی کاکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مطلو بہ اہداف مقرر ہ معیاد کے اندر حاصل کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں جہاں سے بھی راہنمائی ملتی ہے اور جدید طریقے جو جنگلات کی حفاظت اور بہتری کے کام آسکتے ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے جنگلات اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویثرن کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں درخت کی ایک ٹہنی بھی کاٹنے کے لیے حکومت کی اجازت درکارہوتی ہے مگر ہمارے ہاں درختوں کی بے دریغ کٹائی ہوتی ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں میں جنگلات کی افادیت کے بارے میں شعورکا نہ ہونا ہے انھوں نے کہا کہ عوام الناس میں اس حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ وہ درختوں کی حفاظت اپنی اولاد کی طرح کرسکے تبھی ہم اس خطے کو سرسبز بنا سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ جنگلات اور وائلڈلائف کو محفوظ بنانے اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لئے جہاں عملہ موجود نہیں وہاں فاریسٹ گارڈ کو زمہ داری دی جائے گی تاکہ وہ جنگلات میں موجودجنگلی حیات کی حفاظت کریں اسطرح ہم مل جل کر ہی محکمہ جات کے اندر بہتری لاسکتے ہیں اور ایک ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں انھو ں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے اس کی خوبصورتی سیاحوں کے لئے پرکشش ہے سیاحوں کو ان دلکش مقامات کے بارے میں آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر باہر سے آنے والے لوگوں کی تعداد میں دن بدن خاطر خواہ اضافہ ہورہاہے جس سے ذرائع آمدن میں اضافہ ہورہاہے اور سیاحت کو فروغ حاصل ہورہا ہے انھوں نے کہاجنگل اور جنگلی حیات اس دھرتی کا حسن ہے اس کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے ہم سفید پہاڑوں اور رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنائیں گے اس سلسلہ میں ہم نے تحفظ جنگلات کمیٹیاں بنائی ہیں۔ تاکہ عوام بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں بہتری کے لیے اصطلاحات کی گئی ہیں محکمہ جنگلات میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گاکرپٹ آفیسران واہلکاران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی انھوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے عوام الناس کے اندر شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار اداکریں اور میں امید کرتا ہوں کہ میڈیا خطے کے مسائل اور تعمیر وترقی کو عوام تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے اور خصوصاً مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کی آواز بن کرعالمی سطح پر ان کو آواز کو پہنچانے میں میڈیا اپنا کردار ادا کریں گئے ۔درین اثناء آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے آے ہوئے ایڈمسٹرٹر نے وزیر جنگلات سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔