2018ء کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی،سردارابرارریاض

2018ء کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی،سردارابرارریاض

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی کوآرڈنیٹر مسلم لیگ (ن) سردار ابر ار ریاض خان نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن پاکستانی عوام کا الیکشن ہے اور 2018کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون قائد محترم میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ نون شہباز شریف کی قیادت میں پورے ملک کے اندر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ زرداری نیازی گٹھ جوڑ کو عوام نے سینٹ الیکشن میں دیکھ لیا اب اس گٹھ جوڑ کو عوام آمدہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے مستر دکریں گئے عمران نیازی کی ناچ گانے کی سیاست بے نقاب ہوگئی اوپر سے ایک دوسرے پر الزامات اور اند ر سے ملے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی اور عمران نیازی کا گٹھ جوڑ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ نون کے شیروں کے ساتھ ریت کی دیوا ر ثابت ہو گا۔انشاء اللہ مسلم لیگ نون کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک کے اندر شاند ار فتح حاصل کرے گی ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سازشیوں نے لاڈلے کی خواہش پر میاں نواز شریف کو پارٹی صدار ت سے الگ تو کردیا لیکن کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں سے اور مسلم لیگ نون کے شیروں کے ذہنوں سے نہیں نکال سکتے 2018کے الیکشن میں پورے پاکستان میں شیر کی دھاڑ ہوگی ۔سینٹ کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون کے سینٹر ز نے ثابت قدمی کا مظاہر ہ کرکے کارکنوں کے دل جیت لئے تمام کارکنان میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں نام نہاد غیر فطری زرداری عمران گٹھ جوڑ ملک کے لیے نقصان دہ ہے جعلی خان اور جمہوریت کی آڑ میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری کو اب پاکستان کی عوام کسی صورت برداشت نہیں کرتے پاکستان قوم صرف ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے ۔میاں نواز شریف نے ملک کے اندر تعمیر وترقی کا جھال بچھایا لوڈ شیڈنگ ختم کی دہشت گردی ختم کی جس کی وجہ سے اب پوری پاکستانی قوم میاں نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے 2018 ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون دوبارہ کامیابی سے ہمکنار ہو کر دوبارہ حکومت بنائے گی اور ملک کے اندر تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری وساری رہے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...