قائمقام سپیکرآزادکشمیر کی اےئر چیف مارشل مجاہد انور کو پاک فضائیہ کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد

قائمقام سپیکرآزادکشمیر کی اےئر چیف مارشل مجاہد انور کو پاک فضائیہ کی ...

مظفرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے اےئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کی سربراہی سنبھالنے پر اپنی اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف پاک فضائیہ کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے بلکہ مُلکی سرحدوں کے دفاع، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی سطح پر پاک فضائیہ کے گراف کو مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قائمقام سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ پر ناز ہے ۔ اس نے ہمیشہ اعلیٰ کارہائے نمایاں سرانجام دےئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...