سماجی شخصیت مرزا خان بٹ کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کااعلان

سماجی شخصیت مرزا خان بٹ کا آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کااعلان

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف سماجی شخصیت مرزا خان بٹ فخر پتالیاں نے آمدہ قومی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔اور وہ حلقہ پی پی 23سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار مرزا خان بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بے بس اور مجبور قوم کے چھوٹے چھوٹے مسائل جو کہ ان کی دہلیز پر حل ہو سکتے ہیں۔وہ بڑے بڑے ڈیروں پر حل ہونے سے اس بے بس اور محکوم قوم کی عزت نفس کو بچانے کے لیے میدان میں کودا ہوں۔اور توقع رکھتا ہوں کہ میرے عزیز ہم وطن ،ہم خیال مجھے کامیاب کر کے اپنے مسائل کو حل ہوتا دیکھیں گے۔70سالوں میں اس بدقسمت قوم کو ہر چیز کی فراوانی ہونے کے باوجود اچھی لیڈر شپ نہ مل سکی۔جس سے دل برداشتہ ہو کر حلقہ پی پی 23کی عوام کی محرومیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میدان میں اترا ہوں۔اور یہ یقین رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں اپنے حلقے کی تقدیر کو بدلنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر