چکوال،فیض ٹمن نے انتخابی حلقوں کے ہنگامی دورے شروع کردیے

چکوال،فیض ٹمن نے انتخابی حلقوں کے ہنگامی دورے شروع کردیے

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)NA65اور پی پی 23کے امیدوار سردار فیض محمد ٹمن سابق ایم این اے نے اپنے انتخابی حلقوں کا ہنگامی دورہ شروع کر دیا۔اور اپنے درینہ ساتھیوں سے ملاقاتیں اور میٹنگز میں اپنی انتخابی مہم کو تیزی سے چلانے کا عندیہ دیدیا۔اور اپنے رفقاء کو ساتھ لیکر بستی بستی گاؤں گاؤں اپنے منشور سے آگاہ کر رہے ہیں۔بھگوال کے مقام پر انہوں نے ایک کارنر میٹنگ بابا محمد اسماعیل کی رہائشگاہ پر کی۔اور اپنے خطاب میں کہا کہ مجھ سے مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیا ہوا ہے اور میں مسلسل رابطہ میں ہوں۔ آئندہ دو ہفتوں تک کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہو کر باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کر دونگا۔جس کا میں اپنے ووٹروں اور ساتھیوں کے ساتھ باہمی مشورہ کے ساتھ اعلان کرونگا۔بعد ازاں بھگوال،روپوال،چاولی اور حلقہ کے دیگر موضعات کے دورہ کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانا انتہائی بدقسمت قوم کا کام ہوتا ہے۔اپنے قیمتی ووٹ کی قدر کرانا ہر ووٹر کا حق ہے۔اور گلیاں،نالیاں ایم این اے یا ایم پی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہوتی ہیں۔یہ کام یونین کونسل سطح کے کونسلر ز کا ہوتا ہے۔اور تھانہ کچہری بھی ایم این اے کے ذمہ نہیں ہوتی بلکہ قانون بنانا ان کا کام ہے جب بھی کوئی اپنی اپنی حدود میں رہ کر عوامی خدمت کرے گا ملک تب ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...