اسلام آباد کو سزا دینے کیلئے امداد روکی،دباؤ بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرینگے :جان نکلسن

اسلام آباد کو سزا دینے کیلئے امداد روکی،دباؤ بڑھانے کیلئے مزید اقدامات ...

کابل(آئی این پی)افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہاہے کہ اسلام آباد کو سزا دینے کیلئے امداد روکی لیکن اب اسلام آباد پر دباؤڈالنے کیلئے اور اقدامات کئے جائیں گے ،طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے پاکستان سے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں،دباؤ ڈالنے کے باوجود پاکستان نے طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے خاطر خوا اقدامات نہیں کئے، رواں سال عسکریت پسندوں پر دبا ؤبڑھانے کا سال ہے کچھ طالبان مذاکرات کی ٹیبل پر آسکتے ہیں،روس اور ایران عسکریت پسندوں کی مدد کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں جشن نوروز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فور سٹار امریکی جنرل کا کہنا تھا دباؤ ڈالنے کے باوجود پاکستان نے طالبان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کیلئے خاطر خوا اقدامات نہیں کئے۔جنرل نکلسن نے کہاکہ رواں سال طالبان پر دباؤ بڑھایاجائیگا۔ سیاسی، مذہبی اور سماجی دبا ؤکے باعث کچھ طالبان گرو ہ امن عمل میں شامل ہوسکتے ہیں۔امریکی جنرل نے کہاکہ ایران اور روس افغان طالبان کی مدد کررہے ہیں۔ اتحادی افواج کے کمانڈر کا کہنا تھا طالبان کی بیرونی مدد، ماسکو اور تہران کی ہتھیاروں کی مدد بھی ختم کرنا ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...