2سال میں 63ہزار امریکی شہریوں کی موت،ٹرمپ کا منشیات فروشوں کیخلاف حتمی جنگ کا اعلان

2سال میں 63ہزار امریکی شہریوں کی موت،ٹرمپ کا منشیات فروشوں کیخلاف حتمی جنگ کا ...

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام کیلیے منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا وقت آگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمشائر کے شہر مانچسٹر میں خطاب کرتے ہوئے ٹڑمپ نے کہا کہ امریکا میں دو سال کے اندر 63 ہزار سے زائد افراد نشے کی عادت کے باعث مرچکے ہیں جب کہ 24 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں۔ لہذا اب منشیات فروشوں کے خلاف مثر کارروائی کا وقت آ گیا ہے جس کیلیے منشیات فروشوں کو سخت سزا دینا ہوگی اور ان کیلئے موت کی سزا بھی زیر غور ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ فلپائن میں منشیات فروشوں کیلیے سخت کارروائی کی گئی جو قابل ستائش ہے۔

منشیات فروشوں کیخلاف جنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...