ٹیکسلا،برائٹ فیورچر ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

ٹیکسلا،برائٹ فیورچر ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا ( نمائندہ پاکستان) برائیٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اے سی واہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کا نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا گیا بلکہ ان کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں برائیٹ فیوچیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے قبل ازیں بھی مختلف پسماندہ علاقہ جات میں اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جاچکا ہے اس فری میڈیکل کیمپ میں مایہ ناز معالج میڈیکل اسپیشلسٹ ،آئی اسپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن اور فیملی فزیشن پر مشتمل تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے تقریبا 250کے قریب مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان کے لئے ادویات تجویز کیں شوگر ،کولیسٹرول یورک ایسڈ سمیت مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں چیئرمین برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ نوید پراچہ نے اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود صحت و تعلیم کے شعبہ میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جس کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے ہماری پوری ٹیم نیک جذبات کے ساتھ خدمت انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اس موقع پر ٹرسٹ کے دیگر عہدیدران وائس چیئرمین ڈاکٹر جمشید خان ،جوائینٹ سیکرٹری عامر شہزاد ،،سید ولید شاہ ، احمد را ئف ،ملک عرفان سمیت دیگر راہنما بھی موجود تھے اور دیگر معاونین خضر امین آصف بٹ اور راجہ مقصود جبکہ ڈاکٹر ز کی ٹیم میں معروف میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر سعیداقبال ،ڈاکٹر بابر حیات ،ڈینٹل سرجن عنیقہ خان، ڈاکٹر محمد بشارت ،لیڈی ڈاکٹرز لیلی شمیم ،ڈ اکٹر صباحت ،ڈاکٹر تحسین اور آئی سرجن رفیق دیوان شامل تھے جنہوں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات تجویز کی اہل علاقہ نے برائٹ فیوچر ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کے خدمت انسانیت کے جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا