چکوال،موٹرسائیکل کی ٹکرلگنے سے ایک بچی زخمی

چکوال،موٹرسائیکل کی ٹکرلگنے سے ایک بچی زخمی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ گاہی تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔ آصف علی ولد سردار علی سکنہ گاہی نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی دعا زیب مسجد میں سپارہ پڑھنے کیلئے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم مہر عباس عرف مہرو ولد محمد منیر سکنہ گاہی موٹر سائیکل نمبری 6715 نہایت تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس کی بیٹی کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ اے ایس آئی رحمت اللہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر