آئندہ الیکشن میں گوجرخان سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،اللہ دتہ

آئندہ الیکشن میں گوجرخان سے پی ٹی آئی کامیاب ہوگی،اللہ دتہ

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف یو سی بیول کے صدر اللہ دتہ نے کہاکہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں آمدہ الیکشن میں تحصیل گوجرخان سے تحریک انصاف کے اُمیدوار بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریں گئے کیونکہ اب عوام کی نظر یں صرف اور صرف تحریک انصاف پر ہی مرکوز ہیں جو ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائیں گئے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن کی تحصیل گوجرخان میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تحصیل بھر میں کوئی بھی قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا صرف اور صرف اعلانات ہی کیے گئے یا پھر گلی،نالی کی پختگی کرکے عوام کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں اور انشااللہ اس بار تحصیل گوجرخان سے تحریک انصاف کلین سویپ کرئے گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...