چکوال،6 روزہ صنعتی نمائش کاافتتاح،غیرملکی سفیروں کی بھی شرکت

چکوال،6 روزہ صنعتی نمائش کاافتتاح،غیرملکی سفیروں کی بھی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چھ روزہ صنعتی نمائش کا افتتاح منگل کی شام کو کمیونٹی سنٹر چکوال میں کر دیاگیا۔ پاکستان میں نیپال کی سفیر سیوا لمسل ادیکاری مہمان خصوصی تھیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ملٹری اتاشی کرنل پیری نکلسن اور ان کی اہلیہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار ، ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی، چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، چیئرمین اوڈھروال چوہدری ساجد گوندل، معروف تاجر ملک مشتاق ٹائر والے، چیئرمین حاجی مقبول تترال، چیئرمین چوہدری ضمیر خان ڈھاب کے علاوہ صدر چکوال چیمبر آف کامرس حاجی نذیر سلطان، نائب صدر فیڈریشن آف چیمبرز ظفر بختاوری ، سابق صدر خرم کامران، سابق صدر خواجہ عارف یوسف، حاجی نذیر سلطان، حاجی ملک غلام مرتضیٰ، عامر نجیب بھٹہ، چوہدری محمد یٰسین، سینئر نائب صدر ملک طارق مصطفی، نائب صدر خالد مرزا اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معزز مہمان جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ خطب استقبالیہ قاضی محمد اکبر نے پیش کیا جبکہ ظفر بختاوری نے بھی معزز سفیروں کو خوش آمدید کہا۔ قاضی محمد اکبر نے مطالبہ کیا کہ نیلہ انٹر چینج کے مقام پر فوری طور پر صنعتی زون قائم کیا جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی سفیر سیوا لمسل نے کہا کہ ضلع چکوال میں آکر انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے، بے شک پاکستان ہمارا ہمسائیہ ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے چکوال جیسے علاقے میں صنعتی نمائش کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔