ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا،ڈاکٹر فاروق کی ڈی ڈی ٹی عہدے پرتری

ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا،ڈاکٹر فاروق کی ڈی ڈی ٹی عہدے پرتری

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا کے سینئر ڈاکٹر فاروق خان کو ڈی ڈی ٹی او کے عہدے پر ترقی دیدی گئی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق خان تجربہ کے لحاظ سے کا فی سینئر ہیں انکی محنت اور لگن کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ڈاکٹر فاروق خان کا میڈیا سے کہنا تھا کہ میں اس اہم ذمہ داری کو سونپے جانے پر اپنے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ میں انکی امیدوں پر پورا اتروں گا اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کا ر لا تے ہوئے سول ہسپتال اور آنے والے تمام تر مریضوں و دیگر امور کے مسلے مسائل و علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دوں گا انکا کہنا تھا کہ میں اپنی سابقہ روایات کو بر قراررکھتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی سے کوئی دقیقہ فروگزشت نہیں کروں گا اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈاکٹر فاروق خان کے ڈی ڈی ٹی او بننے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں ان کی ترقی پر بہت خوشی ہے ڈاکٹر فاروق انتہائی محنتی اور قابل انسان ہیں وہ کماحقہ اس پوسٹ کے اہل ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقہ سے انجام دیں گے ہماری ہمدردیاں و دعائیں ان کے ساتھ ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...