نا اہل حکمران ترقی کے دعوے کر کے عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں ،خالد جدون

نا اہل حکمران ترقی کے دعوے کر کے عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں ،خالد جدون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف صوبا ئی حلقہ پی پی 20کے امیدوار خالد خان جدون نے کہاکہ نا اہل حکمران ترقی کے دعوے کر کے عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں جبکہ وزیر و مشیروں کی فوج کی شاہ خرچیا ں لوٹ مار اور کمیشن زبا ن زد عام ہیں منیجمنٹ میں کرپشن لیگ کے منتخب نمائندے اربوں روپے کے ترقیاتی و پیکج کا ڈھونگ رچا رہے ہیں ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں رابطہ عوام مہم کے دوران کیا، خالد خان جدون نے کہاکہ کینٹ کی عوام موروثی سیاست کے خاتمے کا بگل بجا چکے ہیں حلقہ کی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عرصہ دراز کی محرومیوں و انصاف کاازلہ کرینگے عوام کی خدمت مسائل کا حل اولین ترجیحا ت میں شامل ہیں۔