ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکار کی 36طالبات گرلز گائیڈ میں انرول

ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکار کی 36طالبات گرلز گائیڈ میں انرول

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکارکی 36طالبات کی کمپنی باضابطہ طور پر گرلز گائیڈ میں انرول ہو گئی۔ ڈی پی آئی حاجرہ خاتون‘ ڈی ڈی ایس ظہور ناز ‘ڈی ای او نسواں فوزیہ خان‘ سٹیٹ ٹرینر ناہیداختر ‘ پرنسپل ادارہ فوزیہ صادق نے گرلزہ گائیڈ میں انرول ہونیوالی طالبات کا بیجز پہنائے ۔انرول ہو نیوالی طالبات نے اصول وضوابط پر کاربند رہنے کا عہد کیا۔ ڈی ای او نسواں فوزیہ خان بھی گرلز گائیڈ میں انرول ہو گئی ہیں ان کو ڈی پی آئی حاجرہ خاتون نے بیج پہنا کر عہد لیا۔ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سہیلی سرکار میں انرولمنٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ پرچم کشائی کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی آئی حاجرہ خاتون‘ ڈی ڈی ایس ظہور ناز ‘ڈی ای او نسواں فوزیہ خان‘ سٹیٹ ٹرینر ناہیداختر ‘ پرنسپل ادارہ فوزیہ صادق نے کہاکہ بیگم لیاقت علی اور محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کے قیام میں بہترین کردار ادا کیا ۔ گرلزگائیڈ کیلئے وہ رول ماڈل ہیں۔ انرول ہونیوالی طالبات خود کو ہمیشہ تیار رکھیں۔آج آپ نے جو عہد کیا ہے اس پر مکمل کاربند رہنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر