خواتین پیپلز پارٹی کی ممبر شپ میں بھرپور حصہ لیں گی‘ فوزیہ حبیب

خواتین پیپلز پارٹی کی ممبر شپ میں بھرپور حصہ لیں گی‘ فوزیہ حبیب

مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی رہنماء و سابق ڈی سی او محترمہ فوزیہ حبیب اور عمارہ علی نے کہاہے کہ خواتین آج21مارچ سے شروع ہونیوالی پارٹی ممبرشپ میں بھرپور حصہ لیں گے۔ پیپلز پارٹی اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ صدر پیپلز پارٹی چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں شروع ہونیوالی رکنیت سازی میں خواتین متحرک نظر آئینگی اور بھرپور کردار ادا کرینگی ۔ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں خواتین اپنا ووٹ شہید بی بی کو دینگی۔پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ الیکشن میں پی پی کی کامیابی میں بھی خواتین مرکزی کردار ادا کرینگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...