راولپنڈی ،اینٹی کرپشن ٹیم کا تھانہ صدر بیرونی پر چھاپہ،سب انسپکٹررشوت لیتے گرفتار

راولپنڈی ،اینٹی کرپشن ٹیم کا تھانہ صدر بیرونی پر چھاپہ،سب انسپکٹررشوت لیتے ...

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے تھانہ صدر بیرونی پر چھاپہ مار کر سب انسپکٹر رشوت وصول کرتے گرفتارکر لیا،نشان ذدہ نوٹ برآمد، شہری محمد خورشید ولد محمد رفیق سکنہ ڈھیری حسن آبادنے اینٹی کرپشن میں درخواست دی تھی کہ تھانہ صدر بیرونی میں تعینات سب انسپکٹر خلیل احمد مقدمہ کی تفتیش کے لئے رشوت طلب کر رہا ہے جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل ،انسپکٹر امجد شہزاد سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر20 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ وصول کرلئے سب انسپکٹر خلیل احمد کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے تھانہ سول لائن میں منتقل کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...