لزا رپٹنا ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مفت آئی کیمپ کا انعقاد

لزا رپٹنا ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مفت آئی کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نواب شاہ( پ ر) نواب شاہ میں ریٹینیا(آنکھ کے پردے) کے علاج کے لئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا سیکڑوں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا علزا رپٹنا ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت نواب شاہ شہر سے چھ کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع پیر مخدوم طالب المولیٰ کالونی میں دوروزہ میڈیکل آئی کیمپ میں قریبی علاقوں کے مریضوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر مختار احمدکی سربراہی میں ڈاکٹر اسد مرزا اور ڈاکٹر سکندر مرزا نے مریضوں کا معائنہ کیا جس میں130 مریض ریٹینیا 176 آنکھوں کے دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ ان مریضوں کا علاج کیا گیا اور مفت چشمے مہیا کئے گئے جبکہ منتخب مریضوں کا سول اسپتال نواب شاہ میں ڈاکٹر امجد ڈاکٹر اسد مرزا ڈاکٹر سکندر مرزا نے ہنگامی بنیاد پر مفت آپریشن کیا۔