پی ایس او کا ملتان میں نئے ریٹیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح

پی ایس او کا ملتان میں نئے ریٹیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسرشیخ عمرا ن الحق نے ملتان شہر میں دو نئے ریٹیل آؤٹلیٹس کا افتتاح کیا جن میں میسرز نیو ملک برادرز پیٹرولیم سروس اسٹیشن واقع سدرن بائی پاس جبکہ میسرز بسم اللہ پیٹرولیم سروس اسٹیشن واقع میانوالی روڈ مظفر گڑھ شامل ہیں۔یہ ریٹیل اسٹیشنز معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی پیشکش اورصارفین کو نان فیول ریٹیل سہولیات فراہم کریں گے ۔ ایم ڈی پی ایس او نے افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ایس او کے کاروبار میں بڑھاوے کی حکمت عملی میں اضافہ کے لئے ڈیلر کے عزم کو سراہا ۔ نئی ریٹیل سائٹس پر افتتاح کے علاوہ ایم ڈی پی ایس او نے میسرز میلڈ فسٹ فلنگ اسٹیشن اور میسرز ماڈل ٹاؤن فلنگ اسٹیشن پر کسٹمر کےئر ڈے کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔حق صاحب اورپی ایس او کی انتظامیہ نے صارفین کا خیر مقدم کیا ۔