ظافر زبیری قتل کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو ارسال

ظافر زبیری قتل کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو ارسال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرکاری وکلا نے ظافر زبیری قتل کیس کے چالان پر اعتراضات لگا کر سفارشات کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو ارسال کردیا۔سرکاری وکلا عبدالقدیر میمں ن اور خیر محمد خٹک نے طالب علم ظافر زبیری قتل کیس کے حتمی چالان پر اعتراضات لگا دیئے۔سرکاری وکلا نے جمع کرائے چالان پر اعتراض اٹھایا کہ مقدمے میں 3 ملزمان کو بدنیتی کی بنیاد پر شامل نہیں کیا گیا حالانکہ تینوں ملزمان وقوعہ پر موجود تھے۔سرکاری وکلا کے مطابق پولیس نے اس اہم مقدمے سے عدالت کو آگاہ کئے بغیر تینوں ملزمان حسن برنی، حیدر حسین برنی اور رضا برنی کا نام مقدمے سے خارج کردیا۔سرکاری وکلا نے مزید اعتراض اٹھایا کہ پولیس نے مقدمے میں شارٹ گن کے استعمال پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا اور تفتیشی افسر نے مقدمے میں حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔سرکاری وکلا کی ٹیم نے چالان کی کاپی اعتراضات اور سفارشات کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو ارسال کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر