اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب

اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل عرف نفسیاتی کی سکھر جیل منتقلی کے خلاف اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست پر اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب کرلی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل عرف نفسیاتی کی سکھر جیل منتقلی کے خلاف اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست سماعت ہوئی۔۔عدالت میں مجرم فیصل نفسیاتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست کو دائر کئے ہوئے سال ہوگیا، اس مدت میں سگے بھائی سمیت 2 رشتہ دار بھی انتقال کرچکے ہیں۔۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ مجھے سکھر میں ملاقات کے لئے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔دوسری جانب عدالت میں جیل حکام کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے سکیورٹی خدشات لاحق تھے، ولی بابر قتل کیس طویل عرصے سے خوف ودہشت کی علامت بنا رہا ہے جبکہ اس کیس میں مجرموں کے خلاف گواہی دینے والے متعدد گواہوں اور وکلا کو قتل بھی کیا گیا جسکے باعث مجرموں کو سینٹرل جیل سے سکھر جیل منتقل کیا گیا۔عدالت نے دائر درخواست پر اندرون سندھ منتقل کئے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ ولی بابر قتل کیس سزا یافتہ فیصل عرف نفسیاتی سمیت متعدد دہشتگرد اندرون سندھ کی جیلوں میں قید ہے۔