رشید آباد،دکانوں میں نقب زنی ، لاکھوں کا سامان چوری

رشید آباد،دکانوں میں نقب زنی ، لاکھوں کا سامان چوری

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ رشید آباد کے علاقے میں واقع موبائل مارکیٹ میں نقب زنی کی واردات ہوئی، نامعلوم ملزمان چار دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیا لے اڑے، واردت کیخلاف دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں واقع موبائل مارکیٹ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے نقب زنی کی واردات کی۔ صبح سویرے دکاندار مارکیٹ پہنچے تو دکانوں کے تالے کٹے پڑے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔ دکانوں میں نقب زنی کیخلاف دکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور سڑک پر ٹائر جلا کر نعرے بازی شروع کردی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔نامعلوم ملزمان نے موبائل مارکیٹ کی چار دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا لے اڑے۔ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں جہاں اضافہ ہوا وہیں نقب زنی کی وارداتیں بھی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر