کراچی ،ایکسائز پولیس کی کارروائی ،2منشیات فروش گرفتار

کراچی ،ایکسائز پولیس کی کارروائی ،2منشیات فروش گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)ایکسائز پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران2 منشیات فروش گرفتار کرکے 150لیٹر کچی شراب بر آمد کرلی ۔تفصیلات کے مطا بق ایکسائز پولیس نے ملیر کے علاقے کوئی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشانداہی پر کارروائی کی جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان پر کارروائی کی جہاں سے پولیس کو کچھی شراب بنانے کی بھٹی اور ڈیڑسو لیٹر کچھی شراب اور منشیات بر آمد کرلی ۔ایکسائر پولیس کے انچارج گل شیرکے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کر کے ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر