ایرانی سپریم لیڈر نے قومی خزانہ سے 1ارب 90کروڑ ڈالر خورد برد کیے :احمدی نژاد

ایرانی سپریم لیڈر نے قومی خزانہ سے 1ارب 90کروڑ ڈالر خورد برد کیے :احمدی نژاد

تہران(آن لائن)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پرقومی خزانے سے ایک ارب 90 کروڑ ڈ ا لر کی خطیر رقم لوٹنے کا الزام عائد کر دیا۔افغان میڈیارپورٹس کے مطابق احمدی نژاد کی مقرب ویب سائٹ نے سابق صدر کے دو طویل مکتو ب شائع کیے ہیں۔ احمدی نژاد نے ان مکتوبات میں دعویٰ کیا کہ سپریم لیڈر کی دولت کا حجم 8 لاکھ ارب تومان ہے اور امریکی ڈالر میں یہ رقم 1 ارب 90 کروڑ ڈالر بنتی ہے، یہ تمام رقم قومی خزانے اور شہریوں کی جیبوں سے لی گئی ہے۔ اس خطیر رقم کو ناقدین کا منہ بند کرنے کیلئے ا ستعما ل کیاجاتا ہے۔احمدی نژاد کا کہنا تھا سپریم لیڈر کی ملکیت میں دو ارب ڈالر کے مساوی رقم کو ’بنیاد 15 خرداد‘ فاؤنڈیشن، بنیاد مستضعفان‘ فا ؤ نڈ یشن، اسٹاڈ اجرائی فرمان امام‘، بنیاد تعاون سپاہ، تعاون ارچ، بسیج ملیشیا، وزارت دفاع اور کئی دوسرے اداروں کے اکاؤنٹس میں رکھا گیا ہے۔اپنے مکتوب میں سابق ایرانی صدر کا کہنا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ اور مایوس ہیں۔ حکومتی کارکردگی خطرناک ہی نہیں بلکہ ما یو س کن بھی ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق کے استحصال پرہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔ ریاستی ادارے بالخصوص عدلیہ اور سکیورٹی فورسز اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کرنیوالوں کو بھی جیلوں میں ڈال کر انہیں کڑی سزائیں دیتے ہیں۔

احمد نژاد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر